پاک ویسٹ انڈیز کرکٹ سیریز کے لئے سخت سیکیورٹی انتظامات کرلئے،سیال
کراچی( اسٹاف رپورٹر) وزیرداخلہ سہیل انور سیال نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز سیریز کے سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے گئے ، پاک ویسٹ انڈیز سیریز کو کامیاب بنائیں گے جس کے بعد دوسری ٹیمیں دورہ کریں گی۔ وہ نیشنل اسٹیڈیم میں میچ سے پہلے بات چیت کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اتوار کو انٹرنیشنل کرکٹ میچ کے زیادہ انتظامات کئے گئے ہیں ۔ ملک میں کھیل کے میدانوں کو آباد کرنا چاہتے ہیں ۔
سہیل انور سیال