جعفرآباد: امزدا ، ٹرک اور کار میں تصادم، 3 بچے جاں بحق، 8 افراد زخمی
جعفرآباد (رپورٹ عزیزمری )جعفرآباد میں تیزرفتاری کے باعث مزدا ٹرک اور کارٹکراگئے اور مزدا الٹ گئی جس کے نتیجے میں تین بچے موقع پر جاں بحق جبکہ پانچ بچوں سمیت 8 افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق جعفرآباد ڈیرہ اللہ یار بائی پاس پر تیزرفتاری کے باعث مزدا ٹرک اور کار میں تصادم ہوا ہے مزدا الٹ گئی ہے جس کے نتیجے میں تین بچے جن میں گل جمک ،گل محمد اور ایک نامعلوم بچی شامل ہے جنکی عمریں بالترتیب پانچ سے چودہ سال بتائی جاتی ہیں موقع پر جاں بحق ہوگئے ہیں ۔ زخمیوں میں ریاض نصیب الدین، مقبول احمد، محمد عباس ،بی بی سلطانہ، ندیم اورثریا بی بی شامل ہیں جنھیں فوری طور پر ڈیرہ اللہ یار اسپتال منتقل کردیا گیا ہے زخمیوں میں پانچ کی حالت نازک بتائی جارہی ہے جنھیں لاڑکانہ اسپتال ریفر کیا گیا ہے پولیس کے مطابق حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا ہے مزدا ٹرک والے ربی سے جعفرآباد کے علاقے جت گڑھ شادی کی تقریب میں جارہے تھے کہ حادثہ کا شکار ہوگئے ہیں پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔
جعفر آباد تصادم