امریکہ، جنوبی کوریا کی سالانہ جنگی مشقیں شروع، 3 لاکھ فوجیوں کی شرکت
سیو ٔل (اے پی پی + نیٹ نیوز) امریکہ اور جنوبی کوریا کی سالانہ مشترکہ فوجی مشقیں تقریباً ایک ماہ کے تعطل کے بعد اتوار کو شروع ہوگئیں۔ یہ مشقیں سرمائی اولمپکس اور شمالی و جنوبی کوریا کے درمیان بات چیت کی بحالی کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کے تناظر میں معطل کی گئی تھیں۔دی فوایل ایگل فیلڈ ایکسرسائز ایک ماہ تک جاری رہیں گی اور اس میں عموماً بری، بحری، فضائی اور سپیشل آپریشنز کے اہلکار حصہ لیتے ہیں۔ یہ مشقیں اس برس ہونے والے سرمائی اولمپکس کے باعث تاخیر سے شروع کی گئی ہیں۔ مشقوں میں ساڑھے گیارہ ہزار امریکی اور تقریباً دو لاکھ 78 ہزار جنوبی کوریائی فوجی حصہ لے رہے ہیں۔ شمالی کوریا کے ساتھ کشیدگی میں کمی کے لئے جاری سفارتی کوششوں پیش رفت کے سبب اس بار یہ مشقیں بہت بڑے پیمانے پر کی جارہی ہیں اور ان کی مدت دو ماہ سے کم کرکے ایک ماہ رکھی گئی ہے۔ واشنگٹن اور سیول کی دو ہفتے دورانیئے کی Key Resolve نامی مشترکہ مشقیں اپریل کے دوسرے نصف میں شروع کی جائیں گی۔