طیارہ سازی کا مشترکہ منصوبہ، سعودی عرب اور امریکی فرم کے درمیان معاہدہ ہو گیا
واشنگٹن /ریاض(اے این این)سعودی عرب اور امریکی فرم بوئنگ کے درمیان طیارہ سازی کیلئے منصوبے پرسمجھوتا ہوگیا ہے۔امریکی کے شہر سیاٹل میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی موجودگی میں سمجھوتے پر سعودی ملٹری انڈسٹریز کمپنی (سامی)کے بورڈ آف ڈائریکٹر ز کے چیئرمین احمد الخطیب اور امریکہ کی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر(سی ای او)اور چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز ڈینس موئیلن برگ نے دستخط کئے ۔سمجھوتے کے تحت فکس پروں والے طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کی 55فیصد مرمت ، دیکھ بھال وبحالی کا کام سعودی عرب ہی میں ہو گا جبکہ ہتھیاروں کی ٹیکنالوجی اور ان کی دیکھ بھال کے علاوہ فاضل پرزہ جات بھی مملکت میں تیار کیے جائیں گے۔سمجھوتے کا مقصد ویژ ن 2030 میں طے شدہ اہداف کا حصول ہے۔