پیوٹن، اردگان اور روحانی 4 اپریل کو ترکی میں ملاقات کریں گے
انقرہ (آئی این پی) روس کے صدر ولادیمر پیوٹن، ایرانی صدر حسن روحانی اور ترک صدر رجب طیب اردگان 4 اپریل کو انقرہ میں ملاقات کریں گے۔شام میں جاری جنگ،خطے کی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔ تین ملکی سربراہ کانفرنس سے ایک دن پہلے صدر پیوٹن اور صدر اردوان ترکی کے دارالحکومت میں دوطرفہ بات چیت کے لیے ملاقات کریں گے یہ ملاقات ترک روسی تعاون سے متعلق اعلی سطح کی کونسل کا حصہ ہے۔ روس، ترکی اور ایران شام کی جنگ میں پوری طرح شامل ہیں اس کے علاوہ وہ قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں ہونے والے امن مذاکرات کی بھی حمایت کرتے ہیں۔ یہ بات چیت کا عمل اقوام متحدہ کی حمایت سے جنیوا میں ہونے والے مذاکرات کے متوازی ہو رہے ہیں تاکہ شامی تنازع کا پرامن حل تلاش کیا جائے۔ روس کی وزارت خارجہ کے ایک بیان کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور ان کے ترک ہم منصب مولود چاوش اوغلو نے 30 مارچ کو پوتن اردوان ملاقات سے متعلق فون پرگفتگو کی۔ بیان کے مطابق "دونوں وزرا نے روس اور ترکی کے درمیان ہونے والے سربراہی کانفرنس سے پہلے اہم دوطرفہ امور پر بات چیت کی۔