چین کے بیرونی قرضے سے لاحق خطرہ قابل کنٹرول ہے: فاریکس ریگولیٹر
بیجنگ (آئی این پی)غیر ملکی زرمبادلہ ریگولیٹر نے کہا کہ مسلسل بڑھتے ہوئے بیرونی قرضوں کے باوجود چین کے بیرونی قرضے سے لاحق مالیاتی خطرہ مجموعی طور پر قابل کنٹرول ہے ۔غیر ملکی زرمبادلہ کے سرکاری محکمہ (ایس اے ایف ای) نے اپنی ویب سائٹ پر بتایا کہ بیرونی قرضے کے تمام اہم اعشایے بین الاقوامی سیفٹی معیاروں کے اندر ہیں ۔ 2017کے آخر تک واجب ادا بیرونی قرضے 1.71ٹریلین امریکی ڈالر تھے جو کہ گزشتہ سال سے 294.8بلین ڈالر زیادہ ہیں۔