دوحہ میں گرد و غبار کا طوفان، کئی مقامات پر حد نگاہ شدید متاثر، ایمرجنسی نافذ
راولپنڈی (آن لائن) قطر کے دارالحکومت دوحہ میں گردوغبار کے طوفان میں تیزی، کئی مقامات پر حد نگاہ شدید متاثر، ایمرجنسی نافذ، پولیس، الیکٹریکل، ہسپتالوں سمیت ریسکیو ادارے الرٹ، ڈرائیوروں کو انتباہ جاری کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق قطر کے درالحکومت دوحہ اور کئی مقامات پر گردوغبار کا شدید اور تیزطوفان آیا جو کہ تاحال جاری ہے شمالی علاقے سے گذشتہ روز گردوغبار کے طوفان کا آغاز ہوا جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دوحہ سمیت کئی شہروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے کئی مقامات پرحد نگاہ شدید متاثراور جانوروں کی ہلاکت کی اطلاع بھی موصول ہوئی ہے جبکہ ٹریفک حادثے بھی ہوئے تاحال جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ بجلی کی لائنیں ٹرپ اور ٹیلی فون کا نظام بھی درہم برہم ہو گیا ۔