چین نے تین ارضیاتی مشاہدہ سیارے مدار میں بھیج دیئے
بیجنگ (آئی این پی)چین نے ملک کے اعلیٰ صفتی ارضیاتی مشاہدہ پراجیکٹ کے طور پرتین گائوفین ۔ 1تصویرراتی مصنوعی سیار ے مدارمیں چھوڑ دئیے ہیں۔ یہ سیارے لونگ مارچ 4سی ریکٹ کے ذریعے مقامی وقت کے مطابق 11:22بجے شمالی صوبہ شان شی کے ٹائی یونان سیٹلائٹ لانچ سنٹر سے چھوڑے گئے۔ یہ لانگ مارچ راکٹ بردار کے ذریعے بھیجے جانے والا 270واں فلائٹ مشن ہے۔اعلیٰ صفتی تصویرراتی مصنوعی سیارہ اسے کہتے ہیں جو دو میٹر کے فاصلے سے درست تصویر اتارتا ہے ۔