امریکہ میں سیاہ فام شہری کی ہلاکت کیخلاف مظاہرے جاری
کیلیفورنیا (آئی این پی) امریکی ریاست کیلیفورنیا میں پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام کی ہلاکت کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سیکرامنٹو میں پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام کی ہلاکت کے خلاف پر امن احتجاج جاری ہے۔ احتجاج میں متعدد قومیتوں کے لوگوں نے شرکت کی۔دو سو کے لگ بھگ مظاہرین میں باسکٹ بال کے سابق کھلاڑی میٹ بارنز بھی شامل تھے۔ مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ۔