اہم شاہراہوں پر نوجوانوں کی موٹر سائیکلوں پر ون ویلنگ، پولیس روکنے میں ناکام
لاہور(نامہ نگار) شہر کی مختلف سڑکوں پر نوجوانوں کی طرف سے موٹر سائیکلوں پر ون ویلنگ اور خطرناک کرتب کرنے کا سلسلہ جاری رہا جبکہ پولیس ون ویلنگ کو روکنے میں بری طرح ناکام نظرآتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کی مختلف سڑکوں پر گزشتہ روز نوجوان موٹر سائیکل پر ون ویلنگ کرتے رہے۔ شاہراہ قائداعظم، کینال روڈ، مین بلیوارڈ گلبرگ، ڈیفنس سمیت دیگر اہم شاہراہوں پر موٹر سائیکل پر ون ویلنگ کا سلسلہ جاری رہا۔ نوجوان لڑکے ٹولیوں کی صورت میں موٹر سائیکلوں پر ون ویلنگ اور خطرناک کرتب کرتے دکھائی دئےے۔ پولیس اس کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام نظر آ رہی ہے جبکہ پولےس کی طرف سے موٹرسائیکلوں پر ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی نہ کرنے کی وجہ سے شہر کی بڑی سڑکوں پر اس خطرناک کھےل مےں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ ون ویلنگ کرنے والے منچلوں کی جانب سے فےملےز سے بدتمےزی اور خواتےن سے چھےڑ خانی کرنے کے واقعات بھی بڑھ رہے ہےں جس پر شہرےوں نے شدےد احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے نوٹس لےنے کی اپےل کی ہے۔