جھگڑے کے مختلف واقعات میں 6 افراد زخمی
فیروزوالہ (نامہ نگار) مقدمہ بازی، لین دین دیگر تنازعات پر لڑائی جھگڑے کے واقعات میں دو سگے بھائیوں سمیت چھ افراد زخمی ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ ارشد اور اشرف نے ساتھیوں کی مدد سے حملہ کر کے دو سگے بھائیوں عاشق اور جاوید کو زخمی کر دیا۔ ملزموں نے دکان پر توڑ پھوڑ کی اور دیگر واقعات میں خاتون سمیت 3 فرار ہو گئے۔