پابندی کے باوجود مختلف علاقوں میں پتنگ بازی، 50 ملزم گرفتار
لاہور(نامہ نگار) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں مےں گزشتہ روز پتنگ بازی کا سلسلہ جاری رہا جبکہ پولیس پتنگ بازوں کو روکنے میں ناکام رہی۔ بعض مقامات پر پولےس پتنگ بازوں سے دےہاڑےوں بھی لگاتی رہی۔ پتنگ بازی کے قاتل کھےل پر پابندی کے باوجود اتوار کو چھٹی کے روز شہر کے مختلف علاقوں شاہدرہ، شاہدرہ ٹاﺅن، راوی روڈ، نولکھا، شفیق آباد، ٹبی سٹی، مصری شاہ، اسلام پورہ، نیوانارکلی، گجر پورہ، شالیمار، سول لائن، قلعہ گجر سنگھ، گڑھی شاہو،لٹن روڈ،مزنگ، سمن آباد،ملت پارک،گلشن راوی، شیراکوٹ،وحدت کالونی،اقبال ٹاﺅن،گلبرگ، لیاقت آباد،فیصل ٹاﺅن،غالب مارکیٹ، کاہنہ،نصیر آباد،کوٹ لکھپت،نشتر کالونی،فیکٹری ایریا،غازی آباد، ہنجروال، ٹاﺅن شپ، گرین ٹاﺅن،سٹی رائیونڈ، دھرم پورہ،ہربنس پورہ، صدر بازار سمیت شہر کے دیگر علاقوں میں پتنگ بازی کا سلسلہ جاری رہا۔ پولیس اس قاتل کھیل کو روکنے میں ناکام رہی جبکہ بعض مقامات پر پولےس پتنگ بازوں سے دےہاڑےوں لگاتی رہی۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس کو پابند کیا جائے کہ اس قاتل کھیل پر پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرا ےا اور پتنگ بازوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ اس سے مزےد قےمتی جانوں کا ضیاع نہ ہو سکے۔ علاوہ ازیں لاہور پولےس نے شہر کے مختلف علاقوں مےں پتنگ بنانے، فروخت کر نے اور اڑانے و الوںکے خلاف کارروائی کرتے ہوئے50 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہےں۔ ڈی آئی جی آپریشز ڈاکٹر حیدر اشرف نے تمام ڈوےژنل اےس پےز کو خصوصی پولیس ٹےمےں تشکےل دے کر پتنگ بازی کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دےا تھا جس پر پولےس نے شہرکے مختلف تھانوں 25 مقدمات درج کر کے 50 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے اور ملزمان کے قبضے سے5سو پتنگےں، 50چرخیاں اور 25 پنی ڈور برآمد کر لی ہے۔ ڈی آئی جی آپریشز ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہاکہ شہر مےں کسی کو بھی جان لےوا کھےل کھیلنے کے اجازت نہےں دے سکتے۔ والدےن اپنے بچوں کو ایسے خطرناک کھےل سے دور رکھیں۔