فیروزوالہ: ڈکیتی چوری کی وارداتوں میں شہری نقدی، 4 موٹر سائیکل سے محروم
فیروزوالہ (نامہ نگار) تھانہ اے ڈویژن کے علاقے میں ڈاکوﺅں نے گن پوائنٹ پر افضال احمد سے موٹر سائیکل اور موبائل چھین کر لے گئے۔ نواحی گاﺅں ڈسن والا اور ہاﺅسنگ کالونی کے علاقے میں نامعلوم افراد نے زبیر اور عاطف محمود کی موٹر سائیکلی چوری کر لیں فرار ہو گئے۔ شرقپور روڈ پر ڈاکوﺅں نے ناکہ لگا کر متعدد افراد کو لوٹ لیا۔ پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کر لی ہے۔ تھانہ بھکھیکی کے علاقے میں ڈاکوﺅں نے یاسین سے موٹر سائیکل چھین لی فرار ہو گئے۔ شہریوں نے بڑھتی ہوئی وارداتوں کیخلاف حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔