کراچی: فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی
کراچی (کرائم رپورٹر) حب چوکی کے علاقے میں مسلح افراد نے ایک شخص کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔ واقعہ گذشتہ روز ساکران روڈ پر پیش آیا۔ مقتول45 سالہ مصطفی حب کے علاقے الہ آباد ٹاﺅن میں رہتا تھا۔ مسلح افراد کی فائرنگ سے زخمی ہوا تھا جو ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ پرانی د شمنی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔ لانڈھی میں چاول گودام کے نزدیک نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 30سالہ ظفر زخمی ہو گیا جسے جناح ہسپتال پہنچایا گیا۔
جاں بحق