رواں سال عالمی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ ہوگا،ماہرین
نیویارک (اے پی پی)ماہرین نے کہا ہے کہ رواں سال کے دوران عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ ہوگا جس کی وجہ تیل برآمد کرنے والے ملکوں کی تنظیم اوپیک اور روس کا پیداوار میں کمی کا معاہدہ ہے تاہم امریکی پیداوار میں مسلسل اضافے کے باعث نرخوں میں اضافہ محدود رہنے کا امکان ہے۔ ذرائع ابلاغ میں 31 ماہرین اقتصادیات کی جانب سے جاری تازہ ترین رپورٹ کے مطابق سال کے دوران برنٹ نارتھ سی کروڈ کی اوسط قیمت 64 ڈالر فی بیرل رہے گی۔
خام تیل