پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے سپریم کورٹ کا از خود نوٹس لینا خوش آئند ہے، میاں مقصود احمد
لاہور(خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے کہاہے کہ قومی ائیر لائن پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے چیف جسٹس میاں ثاقب نثارکی جانب سے ازخود نوٹس لینا خوش آئند ہے۔منافع بخش اداروں کو ناقص حکمت عملی اور اونے پونے داموں فروخت کرنے کی خواہش نے حکمرانوں کی نااہلی کوعیاں کردیا ہے۔حکومت ہر محاذ پر عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ثابت ہوئی ہے۔