خواجہ معین الدین سید پی پی برطانیہ میں انسانی حقوق کے کوآرڈینیٹر مقرر
لندن(ایجنسیاں) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خواجہ معین الدین سید کو پیپلز پارٹی برطانیہ میں انسانی حقوق کا کوآرڈینیٹر مقرر کر دیا گیا۔ انکی تقرری پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر کی گئی۔ پیپلز پارٹی برطانیہ کے صدر محسن باری نے پارٹی قیادت کی ہدایت پر خواجہ معین الدین سید کو ہیومن رایٹس پپلز پارٹی برطانیہ کا کوآرڈینیٹر مقرر کرنے کا نو ٹیفیکشن جاری کردیا۔خواجہ معین الدین سید کا شمار بے نظیر بھٹو کے انتہائی قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے۔
کوآرڈینیٹر