خنجراب: پاک چین تجارتی سرحد آج کھلے گی
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) خنجراب کے مقام پر پاکستان چین سرحد آج پیر سے تجارتی اور آمدورفت کی سرگرمیوں کیلئے کھول دی جائے گی۔ چین اور پاکستان کے درمیان 1985 ء کے معاہدے کے مطابق ہر سال برف باری کے باعث سرحد 30 نومبر سے یکم اپریل تک آمدورفت کیلئے بند رہتی ہے۔ ریڈیو پاکستان کے مطابق کسٹم، امیگریشن اور دیگر متعلقہ محکموں کا عملہ اپنے فرائض انجام دینے کے لئے بالائی ہنزہ کے علاقے سوست پہنچ گیا ہے۔ پرچم کشائی کی تقریب آج پیر کو سوست میں ہوگی۔