میچ کے دوران کوئی پریشر نہیں لیا پرسکون کارکردگی دکھائی : حسین طلعت
کراچی ( اسپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر حسین طلعت نے کہا ہے کہ میں نے میچ کے دوران خود پر کسی قسم کا پریشر نہیں لیا بلکہ پرسکون کھیلا اور کارکردگی دکھائی۔ میچ کے اختتام پر حسین طلعت کا ’’مین آف دی میچ‘‘ کا ایوارڈ وصول کرنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں اور اپنی پرفارمنس پر بہت خوش ہوں، یہی نہیں میں تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میری حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے کہاکہ 2 سال سے سوچ رہا تھا کہ میں ٹیم میں آکر کھیلوں اور شاندار کارکردگی دکھائوں، دوران میچ میں نے خود پر کوئی پریشر نہیں لیا بلکہ پرسکون کھیلا۔ایک سوال کے جواب میں حسین طلعت نے کہا کہ مجھے پی ایس ایل میچ سے بہت فائدہ ہوا اور میری کارکردگی کافی بہتر ہوئی ہے۔
حسین طلعت