نوشہرہ ‘شیرین کوٹھے میں 5سالہ بچے کو پھندہ ڈال کر قتل کر دیا گیا
رسالپور (نامہ نگار)نوشہرہ کے علاقے شیرین کوٹھے میں 5سالہ بچے کو بے رحمی سے پھندہ ڈال کر قتل کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق شیرین کوٹھے میں 5 سالہ عزیز اللہ کو پھندہ ڈال کر قتل کر دیا گیا، بچے کی نعش کو ڈی ایچ کیو نوشہرہ منتقل کردیا گیا ہے پولیس کے مطابق معصوم عزیز اللہ صبح 11 بجے لاپتہ ہوگیا تھاجس کی ایف آئی آر تھانہ رسالپور میں بچے کے والد کی مدعیت میں درج کرلی گئی تھی بچے کی تلاش جاری تھی کے اس دوران معصوم عزیز اللہ کی لاش کھیتوں سے 5 بجے ملی پوسٹ مارٹم کے مطابق بچے کو پھانسی دے دی گئی ہے پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہے جبکہ دوسری جانب مشتعل مظاہرین نے جی ٹی روڈ رشکئی کے ساتھ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے 3گھنٹے تک احتجاجاً بند رکھا ۔
5سالہ بچہ قتل