کے الیکٹرک نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے‘ نعمان ہاشمی‘ محمد جاوید میاں
کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کراچی ڈویژن کے نائب صدر نعمان ہاشمی اور محمد جاوید میاں نے مشترکہ بیان میں کہا کہ کراچی کے عوام پرایک مرتبہ پھر لوڈشیڈنگ کا عذاب مسلط کردیا گیاہے جس کی تمام تر ذمہ داری کے الیکٹرک پر عائد ہوتی ہے۔ کے الیکٹرک مصنوعی کھیل سے بازآجائے‘ سخت گرمی کے موسم میں اہل کراچی کی مشکلات کا اندازہ کرے اور اس کی درستگی میں اپنی اہم ذمہ داری کو ہنگامی بنیادوں پر ادا کرکے عوام کوریلیف دے۔ یہ کراچی کے ڈھائی کروڑ شہریوں کا حق ہے وہ نارتھ ناظم آباد اورنارتھ کراچی کے وفد کے ساتھ عوامی مسائل کے حوالے سے بات چیت کررہے تھے۔