کے الیکٹرک وفاق و صوبائی حکومت کے قوانین سے آزاد ہے‘ صغیر صدیقی
کراچی(پ ر) خادمین ملت پاکستان کے سیکرٹری جنرل و صغیر علی صدیقی نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک گرمی کے آغاز سے ہی اپنے جلوے دکھارہی ہے۔ بڑھتی ہوئی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور متعدد علاقوں میں اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے اوقات میں اضافہ لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ’’ ابھی تو ابتدائے عشق ہے آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا کیا‘‘ صغیر صدیقی نے کہا کہ یہ ادارہ مکمل طورپر آزاد ہے اور کسی کو جوابدہ نہیں۔