سندھ بھر میں ووٹ اندراج اخراج و درستگی کیلئے ڈسپلے سینٹرز قائم
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) عام انتخابات 2018ئ کی تیاریوں کے سلسلے میں ایک مرتبہ پھر عوام و الناس کو ووٹ اندراج، اخراج و درستگی کا آخری موقع دیا جارہا ہے۔صوبائی الیکشن کمشنر سندھ محمد یوسف خان خٹک نے کہا کہ پاکستان بھر کی طرح سندھ کے تمام اضلاع میں بھی دو ہزار پانچ سو پچاسی(2,585) ڈسپلے سینٹرز کا قیام کیا گیا ہے۔ جوکہ 26مارچ 2018ئ سے 24اپریل 2018ئ تک عمل میں لایا جائیگا۔ ڈسپلے سینٹرز میں قائم مقررہ اسٹاف احسن طریقے سے اپنی ذمے داریوں کو سرانجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد ڈویژن میں640 ڈسپلے سینٹرز، ٹھٹھہ ڈویژن میں 228، میرپورخاص ڈویژن میں 355، شہید بینظیر آباد ڈویژن میں 67، سکھر ڈویژن میں 300، لاڑکانہ ڈویژن میں 385اور کراچی ڈویژن میں 610ڈسپلے سینٹرز عوامی سہولت کے پیش نظر قائم کئے گئے ہیں۔