پیٹرولیم قیمتوں میں معمولی کمی اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف ہے‘ ڈاکٹر معرا ج الہدیٰ
کراچی (نیوز رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے حکومت کی جانب سے پیٹرولیم قیمتوں میں معمولی کمی کو اونٹ کے منہ میں زیرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اضافہ کرتے وقت 8سے10روپے تک پر لیٹر اضافہ کیا جاتا ہے جبکہ اوگرا کی جانب سے 5روپے کمی کی سفارش کو نظرانداز کرتے ہوئے صرف دو روپے کمی حاتم طائی کی قبر پر لات مارنے کے برابر ہے۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ 6ماہ سے جب سے خاقان عباسی نے وزارت اعظمیٰ سنبھالی ہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کیا جارہاہے ڈیزل کی قیمت ایک سو روپے سے اوپر تک پہنچادی گئی۔