الخدمت کے تحت ایسٹر پر مسیحی خاندانوں میں راشن تقسیم
کراچی (نیوز رپورٹر )جماعت اسلامی اور الخدمت کراچی کے تحت مسیحی خاندانوںمیں ایسٹر کے تہوار کی مناسبت سے کراچی کے مختلف مقامات جن میں منظور کالونی،صادق آباد ،بڑا میدان ناظم آباد ،ناتھا خان شاہ فیصل،بھٹائی کالونی ، جناح اسپتال و دیگر مقامات پر راشن تقسیم کیا گیا ۔مختلف اضلاع میں 1,000ہزار سے زائد خاندانوں کو راشن فراہم کیا گیا ۔پروگرام کے مہمان خصوصی نائب امیر جماعت اسلامی کراچی مسلم پرویز نے مسیحی برادری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی اور الخدمت بلا رنگ و نسل عوام کی خدمت کر رہی ہے ۔ ایسٹر کے موقع پر راشن اور تحائف کی تقسیم کا عمل ہم گزشتہ کئی دہائیوں سے کرتے آئے ہیں ۔جماعت اسلامی کا ایک منظم اقلیتی ونگ موجود ہے، جو اقلیتوں کے تحفظ اور ان کے مسائل حل کرنے کے لئے دن رات کام کر رہا ہے ۔انھوں نے کہا کہ ہم بغیر کسی غرض کہ لوگوں کی خدمت کرتے آئے ہیں اورکرتے رہیں گے۔ہم حکومت میں نہ ہونے کے بعد بھی اپنے محدود وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اپنے اقلیتی بھائیوں کی خدمت کر رہے ہیں۔اس موقع پر جماعت اسلامی ضلع شرقی کے امیر اور سابق رکن سندھ اسمبلی یونس بارائی ،منیجر کمیونٹی سروسز طارق محفوظ ، اقیلتی ونگ کے صدر یونس سوہن ،نائب صدر سیمیول نظیر،برکت بھٹی و دیگر بھی موجود تھے ۔