فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف فلسطین فاؤنڈیشن کا پریس کلب پر مظاہرہ
کراچی (نیوز رپورٹر)فلسطین میں’’ یوم الارض فلسطین ‘‘کے پر امن احتجاجی مظاہر وں پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیاجس سے خطاب کرتے ہوئے سابق رکن قومی اسمبلی مظفر ہاشمی، رکن سندھ اسمبلی محفوظ یار خان، رکن سندھ اسمبلی میجر (ر) قمر عباس، صابر ابو مریم،اسرار عباسی، پیرزادہ ازہر ہمدانی،مفتی مکرم قادری،عرم بٹ، قاضی زاہد، مولانا صادق جعفری، وحید یونس، محمد زیدان،ڈاکٹر خالد اختر،عدنان کڈیا،مبشر حسن، انعم میمن سمیت دیگر نے کہا کہ فلسطین فلسطینیوں کا وطن ہے اور حالیہ دنوں فلسطینی عوام کے پر امن احتجاجی مارچ پر اسرائیلی حملے انسانیت کی کھلی تذلیل ہے۔ انہوں نے فلسطینی عوام پر اسرائیلی جارحیت پر عالمی برادری اور اداروں کی مجرمانہ خاموشی کی شدید مذمت کی اور کہا کہ عالمی برادری کو فلسطینی حقوق تسلیم کرنا ہوں گے اور دوہرا معیار ترک کرنا ہو گا۔اس موقع پر مظاہرین نے امریکی و صیہونی پرچم بھی نذر آتش کئے۔