منگل کو قومی اسمبلی میں ’’پرائیویٹ ممبرز ڈے ‘‘ تھا ۔ پرائیویٹ ممبرز ڈے ارکان کی عدم دلچسپی کا شکار رہا۔ قومی اسمبلی کا اجلاس 20 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا۔ اجلاس کے آغاز پر ہی راولپنڈی سے قومی اسمبلی کے رکن کو حکومت کے خلاف ’’سیاسی پوائنٹ سکورنگ ‘‘ کا موقع مل گیا شیخ رشید احمد اجلاس میں ارکان کی کم حاضری پر احتجاجاً واک آئوٹ کر گئے اور واپس نہیں آئے، شیخ رشید کی اتحادی جماعت تحریک انصاف کے کسی رکن نے واک آئوٹ میں انکا ساتھ دیا اور نہ ہی کوئی حکومتی رکن انہیں منانے کیلئے گیا۔ایوان میں حکومت نے ’’یو ٹیوب‘‘ کھولنے کے بارے میں قرارداد کی مخالفت کردی۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38