لاہور (کلچرل رپورٹر) پاکستان کی پہلی فلم اکیڈمی کی تزئین و آرائش آخری مرحلے میں داخل ہو گئی ہے جوکہ اپریل کے پہلے ہفتے میں مکمل ہو جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان کی پہلی فلم اکیڈمی پاپا کے میڈیا انچارج قیصر ثناءاللہ خان نے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ فلم اکیڈمی میں خوبصورت لائبریری کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ قیصر ثناءاللہ خان نے بتایا کہ فلمساز و ہدایتکار مصنف سٹوڈیو اونر تقسیم کار سید نور نے اپنی زندگی بھر کی کمائی فلم اکیڈمی کو منتقل کر دی ہے جس کی باقاعدہ کلاسز مئی یا جون کے آغاز میں شروع ہو جائیں گی۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38