
پیرو میں ایک مسافر بس کے کھائی میں گرنے سے کم از کم 29 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ چینی خبر رساں ادارے نے نیشنل پولیس کے حوالے سے بتایا کہ وسطی پیرو میں ایک مسافر بس کے کھائی میں گرنے سے کم از کم 29 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ یہ حادثہ پیرو کے دارالحکومت لیما کو ہوانوکو سے ملانے والی مرکزی شاہراہ پر پیش آیا ، بس کے بے قابو ہوکر پہاڑی سے ٹکراتے ہوئے دریائے ریمک کے کنارے تقریبا 100 میٹر نیچے کھائی میں جاگری۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
حکام نے جائے حادثہ کو گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بند کردیا ہے اور زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔