بیجنگ میں عالمی فائیو جی کنونشن2021 شروع ہوگیا ہے جس میں 20 ملکوں کے 1500 سے زائد صنعت کے ماہرین، اسکالرز اورکاروباری شخصیات آن لائن اور آف لائن شرکت کررہے ہیں۔منگل کے روز شروع ہونے والے اس کنونشن کا موضوع "فائیو جی+ سب کی جانب سے سب کے لئے " ہے جس میں بنیادی توجہ مشترکہ طور پر ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے کی تعمیر ، صنعتی تعاون کا فروغ، بین الاقوامی تعاون کے فروغ میں سہولت کاری اور فائیو جی کے میدان میں صنعتی چین تعاون اور جدت کو آسان بنانے میں تعاون پر مرکوز رکھی گئی ہے۔اس تین روزہ تقریب میں فورمز ، نمائشیں اور فائیوجی پر مبنی ایپلی کیشن کے ڈیزائن کا مقابلہ شامل ہے، گیارہ میں سے آٹھ فورمز میں صنعتی انٹرنیٹ ، کاربن میں کمی ، صحت ، تعلیم ، 2022 سرمائی اولمپکس، اور میڈیا کے شعبوں میں فائیو جی ایپلی کیشنز پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔عالمی فائیوجی کنونشن فائیو جی کے میدان میں دنیا کی پہلی بین الاقوامی کانفرنس ہے۔ اس تقریب کا پہلا ایڈیشن بیجنگ میں 2019 میں منعقد ہوا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38