ایک شاہی فرمان کے تحت سعودی عرب کی مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف سمیت متعدد اہم عسکری عہدیدران کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق فارغ کیے جانے والے عہدیداروں میں مملکت کی مشترکہ فوج کے کمانڈر ان چیف اور الجوف ریجن کے ڈپٹی شامل ہیں۔مشترکہ فوج کے کمان دار فھد بن ترکی بن عبدالعزیز اور الجوف ریجن کے نائب شہزادہ عبدالعزیز بن فھد بن ترکی بن عبدالعزیز عہدوں سے ہٹائے جانے کے بعد ان کے مقدمے بدعنوانی کے تحقیقات کے لئے متعلقہ اداروں کے سپرد کر دیے گئے ہیں۔شاہی فرمان کے تحت وزارت دفاع کے متعدد دوسرے فوجی اور سول عہدیداروں کو بھی کرپشن سے متعلق مقدمات کی تحقیق کی خاطر ان کے کیسز عدلیہ کے سپرد کر دیے گئے ہیں۔اکیس اگست کو مملکت کے جنوب مشرقی العلا سیاحتی منصوبے، بحیرہ احمر میگا پراجیکٹ اور سعودہ ڈیوپلمنٹ کمپنی کو کرپشن کے شبہے میں متعدد سرکاری حکام کو ان کے عہدوں سے الگ کر دیا گیا تھا۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024