پنجاب یونیورسٹی نے پانچ امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی
:پنجاب یونیورسٹی نے عدیلہ فاطمہ دختر احمد عمیر یزدانی کومائیکرو بائیولوجی اینڈ مالیکیولرجنیٹکس کے مضمون میں ان کے’میتھسیلین مزاحمStaphylococcus aureusکے خلاف سرگرام صحرائی ایکٹینوبیکٹیریا کی سکریننگ‘ کے موضوع پر، محمدرفیق ولدعبدالحمید کوایگریکلچرل سائنسز(پلانٹ پیتھالوجی) کے مضمون میں ان کے’آلو کی بیماری سیاہ سرانڈ کا ایسٹریسی خاندان کی جڑی بوٹیوں اور تجارتی حیاتیاتی کھادوں سے تدارک‘ کے موضوع پر، رابعہ نور دختر عبدالمعین کوکمیونیکیشن سٹڈیز کے مضمون میں ان کے’پاکستانی میوزک ویڈیوز میں سماجی و سیاسی بیانیے (2007-2017) کے موضوع پر،منزہ کرن دخترکرامت علی کوباٹنی کے مضمون میں ان کے’جنس AMANITAاورRUSSULAکی پاکستان کے کچھ مخصوص علاقوں میں سالماتی ارتقاع، تنوع اور درجہ بندی‘ کے موضوع پراور محمد ساجد ولدراشد احمد کوایجوکیشن کے مضمون میں ان کے’سیکنڈری پر استاد کی تحریک، ہم پیشہ رفقاء اور کارکردگی کا باہمی تعلق‘ کے موضوع پر، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔