کراچی میں شدید بارشوں کی وجہ سے رواں ماہ کراچی میں منعقد ہونے والی ہاکی فائیو لیگ تاخیر کا شکار ہو گئی
لاہور( سپورٹس رپورٹر ) کراچی میں شدید بارشوں کی وجہ سے رواں ماہ کراچی میں منعقد ہونے والی ہاکی فائیو لیگ تاخیر کا شکار ہو گئی ہے۔ سیکرٹری پی ایچ ایف آصف باجوہ کہنا تھا کہ بارشوں کی وجہ سے سٹیڈیم کی ٹرف کو بہت نقصان ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل ہمارا پروگرام ستمبر کے پہلے ہفتے کرانے کا پلان تھا امید ہے کہ ستمبر کے تیسرے ہفتے کرانے پر غور کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن ہاکی سرگرمیوں کا کراچی سے کرنا چاہتی ہے اس لیئے تھوڑا ویٹ بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔