پاکستان ہاکی فیڈریشن نے حالیہ بارشوں سے عبدالستار ہاکی سٹیڈیم کو پہنچنے والے نقصان کا تخمینہ لگانا شروع کر دیا
لاہور( سپورٹس رپورٹر ) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے حالیہ بارشوں سے عبدالستار ہاکی سٹیڈیم کو پہنچنے والے نقصان کا تخمینہ لگانا شروع کر دیا ہے۔ سیکرٹری پی ایچ ایف کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہونے والی بارشوں سے عبدالستار ہاکی سٹیڈیم کی ٹرف سمیت دفاتر اور ہوسٹلز اور دیگر کافی نقصان ہوا ہے جس کا تخمینہ لگانے کے لیئے کمیٹی بنا دی ہے، جس کا تخمینہ سامنے آنے کے بعد حکومت سندھ سے اپیل کی جائے گی کہ سٹیڈیم کی بحالی کے لیئے اقدامات کیئے جائیں۔