پارلیمنٹ کی پبلک اکائونٹس کمیٹی کا 25واں اجلاس کل ہو گا
اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی) پارلیمنٹ کی پبلک اکائونٹس کمیٹی کا 25واں اجلاس 2ستمبرکو ہو گا ، اجلاس میں وزارت آبی وسائل کے سال 2012-13 کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا جائے گا، اجلاس کے دوران محکمانہ اکائونٹس کمیٹیوں کے اجلاس منعقد کرنے میں پرنسپل اکائونٹنگ افسران کی غیر سنجیدگی کے حوالے سے بھی بریفنگ دی جائے گی ، کمیٹی اجلاس صبح گیارہ بج کر تیس منٹ پر ہو گا ، جس کی صدارت چیئرمین کمیٹی رانا تنویر حسین کریں گے