نیب نے اپنے قیام سے اب تک 466ارب روپے قومی خزانے میں جمع کروائے
اسلام آباد(چوہدری شاہد اجمل)قومی احتساب بیورو(نیب)نے اپنے قیام سے اب تک 466ارب روپے قومی خزانے میں جمع کروائے ہیں، نیب کوسال 2019 میں مجموعی طور پر53643 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 42760 شکایات کو قانون کے مطابق نمٹا دیا گیا۔نیب کے اعداو شمار کے مطابق نیب نے اپنے قیام سے اب تک 466ارب روپے قومی خزانے میں جمع کروائے ہیں، نیب نے سال 2019 میں2166 شکایات پر جانچ پڑتال کی منظوری دی جن میں سے 1308شکایات کی جانچ پڑتال کو قانون کے مطابق مکمل کیا گیا ۔ نیب نے سال 2019 میں 1686 انکوائریوں کی منظوری دی جبکہ747 انکوائریوں کومکمل کیا گیا۔اسی طرح نیب نے سال 2019 میں609 انوسٹی گیشنزکی منظوری دی جن میں سے 269 انوسٹی گیشنز پرقانون کے مطابق کاروائی مکمل کی گئی. اس کے علاوہ نیب نے 179 میگا کرپشن مقدمات میں سے 98 بدعنوانی کے ریفرنس معزز احتسا ب عدالتوں میں دائر کئے ہیں جبکہ 56 ریفرنسز کو قانون کے مطابق نمٹا دیا گیا ہے۔ اس وقت 179 میگا کرپشن مقدمات میں سے 11 انکوائریوںاور 14 انوسٹی گیشزتکمیل کے مراحل میں ہیں۔ قومی احتساب بیورو کے چیئر مین جنا ب جسٹس جاوید اقبال کی قیادت میں نیب نے بلاواسطہ اور بلواسطہ طور پر363 ارب روپے کی لوٹی ہوئی رقم برآمد کر کے قومی خزانے میں جمع کروائی جو کہ ایک ریکارڈ کامیابی ہے ۔