چین کوویڈ19-کے خلاف جنگ پر دستاویزی فلم نشر کرے گا
بیجنگ(شِنہوا)چین کی کوویڈ19- کے خلاف جنگ سے متعلق 6 اقساط پر مبنی دستاویزی فلم کو سرکاری نشریاتی ادارے سے دکھایا جائے گا۔اس دستاویزی فلم کو چین کی کمیونسٹ پارٹی (سی پی سی)کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر اور چائنہ میڈیا گروپ نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے۔فلم میں دکھایا جائے گا کہ کس طرح چین کی کمیونسٹ پارٹی نے وبا کے خلاف ردعمل کی راہنمائی کی ہے اور پارٹی کے ارکان اور طبی کارکنوں نے کس طرح وائرس کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے اس جنگ میں اپنا کردار ادا کیا۔ اس دستاویزی فلم میں عام لوگوں کی یکجہتی کو بھی اجاگر کیا جائے گا۔فلم کے پروڈیوسرز کا کہنا ہے کہ کوویڈ-19 کے خلاف جنگ میں چین کے دوسرے ممالک کے ساتھ تعاون کو دستاویزی فلم میں دکھایا جائے گا۔