تھانہ نیو ائر پورٹ اٹک پر حملہ کیس کے چار ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں خارج
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر1 راولپنڈی کے جج شوکت کمال ڈار نے مختلف کیسوں کی سماعت کی عدالت نے تھانہ نیو ائر پورٹ اٹک پر حملہ کیس کے چار ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں خارج کردیں جبکہ دو ملزمان کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانتیں منظور کرلیں تھانہ نصیر آباد کے مقدمہ میں ملزم کی درخواست ضمانت منظور کرلی گئی۔