پولیس کے شہری پر تشدد،حبس بیجا اور نازیبا گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کا سی پی او نے نوٹس لے لیا
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ روات کے علاقے میںپولیس کے شہری پر تشدد،حبس بیجا اور نازیبا گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کا سی پی او نے نوٹس لے لیا سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر ضیاء الدین احمد کو معاملے کی فوری انکوائری کرنے کا حکم دیا،شہری نے سوشل میڈیا پر اپنے ویڈیو بیان میں پولیس اہلکاروں کے تشدد اور نازیبا کلمات کے متعلق بتایا،ایس پی صدر نے کہا کہ معاملہ کی انکوائری کی جارہی ہے اگر شہری پر تشدد یا حبس بیجا میں رکھنا سامنے آیا تو ذمہ داروں کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔