پنجاب اورخیبرپی کے سے ٹڈی دل کا خاتمہ کیا جا چکا ،این ایل سی
اسلام آباد(نا مہ نگار)ملک بھر میں وزارت قومی غذائی تحفظ اور پاک آرمی کی مشترکہ ٹیموں کا انسداد ٹڈی دل کیلئے آپریشن جاری ہے۔نیشنل لوکسٹ کنٹرول سینٹرکے مطابق پنجاب اور خیبر پختونخواہ سے ٹڈی دل کا خاتمہ کیا جا چکا ہے جبکہ بلوچستان اور سندھ میں ٹڈی دل موجود ہے ، وزارت قومی غذائی تحفظ اور پاک آرمی کی مشترکہ ٹیموں کا انسداد ٹڈی دل کیلئے آپریشن جاری ہے ،گذشتہ 24گھنٹوں میں 127482ہیکٹرز رقبے کا سروے مکمل کیا گیا ، 24گھنٹوں میں تھرپارکر اور لسبیلہ کے متاثرہ علاقوں میں 540ہیکٹر رقبے پر کنٹرول آپریشن کیا گیا ہے گذشتہ6ماہ میں 1123833ہیکٹرز رقبے پر سپرے مکمل کیا جا چکا ہے۔