کامونکے:10 محرم پر ڈبل سواری کی خلاف ورزی پر4 افرادکیخلاف مقدمہ
کامونکے(نامہ نگار)دس محرم پر ڈبل سواری کی خلاف ورزی کرنے پر چار موٹرسائیکل سواروں کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے،بتایا گیاہے کہ دس محرم الحرام کے موقع پر ڈبل سواری کی خلاف ورزی کرنے پر ٹریفک وارڈن معظم نصیر نے موٹرسائیکل سوار عرفان،سلمان ساکنائے گوجرانوالہ،افضل سکنہ آدھورائے اور عرفان سکنہ حبیب پورہ کو گرفتارکرکے تھانہ سٹی میں مقدمات درج کروادئیے ہیں ۔