بابر اعظم39ویں میچ میں 1500رنز بنا کر کوہلی اور ایرون فنچ کیساتھ کھڑے ہوگئے
لاہور (سپورٹس رپورٹر)انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں کپتان بابراعظم نے اوپننگ شروع کی تو انہیں ٹی ٹونٹی میں 1500 رنزمکمل کرنے کیلئے 29 رنز درکار تھے۔ انہوں نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین بلے باز ہونے کا ثبوت دیا۔ بابر اعظم نے 56 رنز کی اننگز کھیلی۔ ٹی ٹونٹی کے نمبرون بلے باز نے اپنی 39 ویں اننگزمیں 1500 رنز مکمل کئے اور ساتھ ہی ویرات کوہلی اور ایرون فنچ کے ساتھ کھڑے ہو گئے، دونوں 39 ویں اننگز میں 1500 رنزبنا چکے ہیں۔