وائٹالٹی بلاسٹ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں آج مزید 5 میچ کھیلے جائیں گے
لندن (اے پی پی) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام جاری وائٹالٹی بلاسٹ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں آج مزید پانچ میچ کھیلے جائیں گے۔ سائوتھ گروپ کا پہلا میچ ایسیکس ہمپشائر کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا، سائوتھ گروپ کی ٹیموں کے درمیان ہی دوسرا میچ کینٹ اور سرے کی ٹیموں کے درمیان جبکہ اسی گروپ کا تیسرا میچ مڈل سیکس اور سسیکس کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔ اسی طرح سینٹرل گروپ کا پہلا میچ وارکشائر اور نارتھمپٹن شائر کے درمیان کھیلا جائیگا۔