پی ایف ایف سی لائسنس کوچنگ کورسز کا انعقاد6ستمبر سے ہوگا
اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک ) پاکستان فٹبال فیڈریشن کے زیر اہتمام پانچ برس کے طویل عرصے کے بعد پی ایف ایف سی لائسنس کوچنگ کورسز کا انعقاد 6 ستمبر سے کراچی اور لاہور میں ہوگا۔ان کورسز میں دونوں شہروں سے 25، 25 امیدوار حصہ لیں گے اور کورسز میں شمولیت فرسٹ کم فرسٹ کی بنیاد پر ہوگی۔ دونوں کورسز کی کم از کم 50 فیصد نشستیں خواتین امیدواروں کو دی جائیں گی۔نشست پر نہ ہونے کی صورت میں ویٹنگ لسٹ میں شامل امیدواروں کو موقع دیا جائے گا۔ کورسز میں تھیوری کا حصہ 6 سے 13 ستمبر تک زوم آن لائن ایپ کے ذریعے پڑھایا جائے گا جبکہ کورسز کے پریکٹیکل سیشن لاہور میں 17 سے 20 ستمبر کے درمیان اور کراچی میں 24 سے 27 ستمبر کے درمیان منعقد کئے جائیں گے۔