کامیابی کیلئے سوچنے تک محدود رہنے کی بجائے عملی قدم اٹھانا پڑتے ہیں ‘ سجل علی
لاہور( این این آئی)خوبرو اداکارہ سجل علی نے کہا کہ زندگی جہد مسلسل کا نام ہے اور کامیابی حاصل کرنے کیلئے صرف سوچنے تک محدود رہنے کی بجائے عملی قدم اٹھانا پڑتے ہیں ،مجھے اتنے کم عرصے میں اتنی مقبولیت مل جائے گی اس کا کبھی سوچا بھی نہیںتھا لیکن میں نے اس کیلئے بڑی محنت کی ہے اور یہ اسی کا پھل ہے۔ ایک انٹر ویو میں سجل علی نے کہا کہ اگر گھر والوں کی سپورٹ نہ ہوتی تو شاید میں اتنی کامیابیاں نہ سمیٹ سکتی ۔