بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بے انت سنگھ کے قتل کو 25 سال بیت گئے
اسلام آباد ( خبر نگار خصوصی) بھارتی پنجاب کے 12 ویں وزیراعلیٰ ’’بے انت سنگھ‘‘ کے قتل کو 25 سال بیت گئے ہیں، 31 اگست 1995 کو خالصتانی علیحدگی پسندوں کی تنظیم ببر خالصہ نے چندی گڑھ کے سیکرٹریٹ کمپلیکس میں ان کی کار کو خودکش دھماکے میں اڑا دیا تھا، اس میں بے انت سنگھ کے ساتھ 3 بھارتی سپیشل کمانڈوز سمیت 17 لوگ مارے گئے تھے۔اپنی پھانسی پر ’’سٹے آرڈر‘‘ کے فیصلے پر بلونت سنگھ نے کہا ’’ مجھے سٹے آرڈر آنے کی خوشی نہیں، خوشی اس بات کی ہے کہ ہم سکھوں نے دہلی سرکار کی اینٹ سے اینٹ بجا کر رکھی ہوئی ہے اور ہم اس سے اپنا حساب کتاب چکتا کر کے رہیں گے۔ 2007 میں اس واقعے کے ایک اور ملزم بلونت سنگھ راجوآنا کو سزائے موت سنائی گئی تھی جس کے بعد پورے پنجاب میں اس فیصلے کیخلاف مظاہرے شروع ہو گئے ۔