باطل قوتوں کیخلاف ڈٹ جانا ہی پیغام کربلا ہے ، ظفراقبال جلالی
اسلام آباد(وقائع نگارخصوصی) حضرت سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ اور ان کے رفقاء کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے جامعہ اسلام آبا دمیں عظیم الشان پندرھویں سالانہ’’شہادت امام حسین کانفرنس‘‘کا انعقادکیا گیا ، صدارت جامعہ اسلام آباد کے پرنسپل ڈاکٹر محمد ظفراقبال جلالی نے جبکہ رویت ہلال کمیٹی برطانیہ کے چیئرمین علامہ ظفرمحمود فراشوی مجددی مہمان خصوصی تھے اورعلامہ پیر غفران محمود سیالوی نے خصوصی خطاب کیا، ثناء خوان قاری ریحان حبیب سہروردی ، علی رضا ارشد اور قاری محمد سلیم نعیمی سمیت دیگر حضرات نے ہدیہ نعت ومنقبت پیش کی ،شہدائے کربلا کو ایصال ثواب کرنے اور بلندی درجات کے لیے قرآن خوانی سے کانفرنس کا آغاز کیا گیا ،کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرمحمد ظفراقبال جلالی و دیگر مقررین نے کہا کہ ذکر حسین ؓکے ساتھ مشن حسین رضی اللہ عنہ کو بھی اپنانا چاہیے ،امام حسین ؓنے انسانیت کوظلم اور باطل کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کا درس دیا، ملک بھر میں صحابہ کرام کی اہانت کا تسلسل اسلام دشمن اور ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے ادارے اس کا فی الفور نوٹس لیں۔،ہم صحابہ کرام کی گستاخیوں کی پرزور مذمت کرتے ہیں ،اور حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ سرعام صحابہ کرام کی شان میں گستاخی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے ،ایسی حرکتیں کرنے والے لوگ ملک کو انتشار اور فرقہ واریت کی آگ میں دھکیلنا چاہتے ہیں،کانفرنس میںعلامہ فتح خان چشتی،پروفیسر محمد ابوبکر، ڈاکٹر محمد اسلم جلالی ،ڈاکٹر خلیل علیمی، علامہ محمد نوید رضوی،صاحبزادہ حسنات احمد صابری،سید محمد عاصم کاظمی،علامہ محمد رفاقت علی جلالی،مولانا تنویراحمد اعوان،مولانا بابر علی جلالی،صاحبزادہ عبدالرحمن سیالوی ،خواجہ رضوان الحق قادری،علامہ کاشف اشرف توحیدی ،علامہ اسماعیل حقی،مولانا ماجد نواز جلالی،مولانا مشاہد حسین عباسی سمیت دیگر حضرات نے کثیر تعدادمیں شرکت کی ۔