مہلک وبا کوورونا سے دنیا میں مریض 2 کروڑ 56 لاکھ 34 ہزار سے تجاوز کر گئے اور 8 لاکھ 54 ہزار 763 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں امریکہ کا پہلا نمبر ہے جہاں 62 لاکھ 11 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے اورایک لاکھ 87 ہزار 736 اموات ہوئی ہیں۔برازیل میں کورونا مریضوں کی تعداد 39 لاکھ 10 ہزار سے زائد ہو گئی اوراموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 21 ہزار515 تک پہنچ گئی ۔بھارت کورونا سے متاثر ہونے والے ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں 36 لاکھ 91 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے اور اموات کی مجموعی تعداد 65 ہزار 435 ہے۔روس کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں چوتھے نمبر پر ہے جہاں 9 لاکھ 95 ہزار 319 افراد متاثر ہوئے اور اموات کی مجموعی تعداد 17 ہزار 176 ہوگئی ۔پیرو میں بھی چھ لاکھ 52 ہزار سے زائد افراد متاثر اور28 ہزار944 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ جنوبی افریقہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 14 ہزار 149ہو گئی ہے جبکہ 6 لاکھ 27 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ میکسیکو میں 5 لاکھ 99 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 64 ہزار 414 اموات ہوئی ہیں۔دنیا بھر میں اب تک ایک کروڑ 79 لاکھ 41 ہزار 701 افراد صحت یاب ہوئے ہیں اور دنیا بھر میں اس وقت ایکٹو کیسز کی تعداد 68 لاکھ40ہزار868 ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024