قومی احتساب بیورو نے افسروں کی ٹرانسفر پالیسی کی منظوری دیدی
اسلام آباد(نا مہ نگار) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے نیب افسران کی ٹرانسفر پالیسی کی منظوری دیدی ہے۔ نیب اعلامیہ کے مطابق گریڈ 16 اور اس سے زائد گریڈ کے افسران نیب کے کسی بھی سٹیشن پر تعیناتی تین سال تک کی جائے گی جو کہ 5 سال سے زیادہ نہیں ہو گی تاہم اگر کسی افسر کو پانچ سال سے زائد تعینات کیا جانا ضروری ہو گا تو اس کی تعیناتی کی مکمل وجوہات بتائی جائیں گی جس کی روشنی میں مجاز اتھارٹی حتمی فیصلہ کرے گی۔ گریڈ 16 اور اس سے زائد گریڈ کے افسران کی نیب کوئٹہ اور سب آفس گلگت بلتستان میں تعینات دو سال کیلئے ہو گی۔ اس سے پہلے گلگت بلتستان میں تعیناتی کو نیب راولپنڈی سٹیشن کے زمرے میں تعیناتی تصور کیا جاتا تھا جس کا ازالہ کرتے ہوئے چیئرمین نیب نے گلگت بلتستان میں دو سال کی تعیناتی کو علیحدہ تعیناتی قرار دینے کی منظوری دی تاہم اگر کسی افسر کو پانچ سال سے زائد تعینات کیا جانا ضروری ہو گا تو اس کی تعیناتی کی مکمل وجوہات بتائی جائیں گی جس کی روشنی میں مجاز اتھارٹی حتمی فیصلہ کرے گی۔