زیادہ لوڈ شیڈنگ پر کے الیکٹرک کو 20کروڑ جرمانہ
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) نیپرا نے کارروائی کرتے ہوئے کراچی میں زیادہ لوڈ شیڈنگ کرنے پر کے الیکٹرک کو 20کروڑ روپے جرمانہ کر دیا۔ نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک نے جون اور جولائی میں کراچی میں بہت زیادہ لوڈ شیڈنگ کی۔ کے الیکٹرک نے نیپرا قوانین کیخلاف ورزی کی۔ نیپرا نے کراچی میں غیر معمولی لوڈ شیڈنگ پر رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کے الیکٹرک کو 15روز میں جرمانہ ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ لوڈ شیڈنگ سے متعلق کے الیکٹرک کا موقف مسترد کر دیا گیا۔